ملتان سلطان کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ جاری

ملتان سلطان کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ جاری

دبئی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سولویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سطان کے خلاف ٹاس جیت کے فیلڈنگ کا فیصلہ کر لیا۔


تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے کپتان محمد حفیظ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیاہے اور ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ڈیرین سیمی انجری کے باعث میچ نہیں کھیل رہے اور ان کی جگہ حفیظ کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔