بھارت کو سعودی فضائی حدود استعمال کر کے اسرائیل جانے کی اجازت مل گئی

بھارت کو سعودی فضائی حدود استعمال کر کے اسرائیل جانے کی اجازت مل گئی

بھارت کو سعودی فضائی حدود استعمال کر کے اسرائیل جانے کی اجازت مل گئی

واشنگٹن: اسرائیلی وزیر اعظم نے تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب نے بھارتی ایئرلائن ایئر انڈیا کو اسرائیل کی پروازوں کیلئے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے گزشتہ روز واشنگٹن میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے بھارتی ایئرلائن ایئرانڈیا کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ دوسری جانب سعودی حکام اور ایئر انڈیا انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک اسرائیلی وزیر اعظم کے اس دعوے کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل جانے کے لیے ایئر انڈیا کو یمن کے جنوب سے جانا پڑتا ہے جو بہت لمبا راستہ ہے، تاہم سعودی حکومت کے اس فیصلے کے بعد بھارتی دارالحکومت نئی دلی ایئر پورٹ سے اسرائیل کے ایئرپورٹ تل ابیب تک فضائی سفر میں دو سے ڈھائی گھنٹے کم ہوجائیں گے جس سے نہ صرف ایئرلائن کو فائدہ ہوگا بلکہ مسافروں کیلئے ٹکٹ کی قیمت میں بھی کمی کی جائے گی۔