چین نے ایف اے ٹی ایف کے ذریعے پاکستان پر سیاسی دبائو بڑھانے کی مخالفت کر دی

چین نے ایف اے ٹی ایف کے ذریعے پاکستان پر سیاسی دبائو بڑھانے کی مخالفت کر دی
کیپشن: china pakistan anti terrorism effort پاکستان چین دہشتگردی کیخلاف اقدامات

بیجنگ : چین نے ایف اے ٹی ایف کے ذریعے پاکستان پر سیاسی دبائو بڑھانے کے اقدام کی کھل کر مخالفت کر دی ، پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کاوشوں کو سراہا۔

تفصیلات کے مطابق چینی دفتر خارجہ کے ترجمان جینگ ژانگ نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے ذریعے پاکستان پر سیاسی دبائو بڑھانے کے اقدام کی بھرپور مخالفت کرتے ہیں۔

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بے شمار قربانیاں دیں جن کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ، پاکستان کی جانب سے گزشتہ اوقات میں دہشتگردی کیخلاف بڑے اقدام کیے گئے۔

دہشتگردوں کے مالی نیٹ ورک کو ختم کرنے کے ساتھ ملک کے بڑے حصے کو اسلحہ و گولہ بارود سے پاک کیا گیا ہے ۔