سعودی عرب نے ترک ڈراموں پر پابندی عائد کر دی

سعودی عرب نے ترک ڈراموں پر پابندی عائد کر دی

ریاض: سعودی عرب نے ٹی وی نیٹ ورک پر دکھائے جانے والے مقبول ترک ڈراموں پر پابندی عائد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق عرب دنیا کے سب سے بڑے پرائیویٹ براڈ کاسٹر ایم بی سی نے کہا ہے کہ اب وہ مزید ترکی کے مشہور و مقبول ڈرامے پیش نہیں کریں گے۔ ایسا کرنے کی اصل وجہ ابھی تک سامنے نہیں آئی اور نہ ہی اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ ایسا کرنے کا حکم کس نے دیا ہے، لیکن ترکی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ڈراموں پر پابندی مذہبی طبقات کے دباؤ میں عائد کی گئی ہے۔

سعودی حکومت کی جانب سے پرائیویٹ براڈ کاسٹر کا حکم دیا گیا تھا کہ اب وہ ترک ڈرامے ٹی وی پر نشر کرنا بند کر دیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ترک ڈراموں پر پابندی سے دونوں مسلم ممالک کے درمیان تعلقات مزید خراب ہوں گے۔

یاد رہے کہ ترکی کی جانب سے قطر کی حمایت کرنے پر پہلے ہی سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ اس کے تعلقات کشیدہ ہیں۔