پیپلزپارٹی دور کی بات ، ن لیگ کیساتھ اتحاد کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا:نعیم الحق

پیپلزپارٹی دور کی بات ، ن لیگ کیساتھ اتحاد کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا:نعیم الحق
pti naeem ul haq پی ٹی آئی نعیم الحق

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ بہت دوریاں ہیں ، ن لیگ سے اتحاد کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔


تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ہمارے درمیان بہت دوریاں ہیں ، ن لیگ سے اتحاد کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے بارے میں ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ، بہت سے سینیٹرز کا کردار قابل ستائش ہے ۔

نعیم الحق نے کہا کہ ایسا چیئرمین سینیٹ ہونا چاہئے جوکہ غیرجانبدار ہو ، کسی سیاسی جماعت کی طرف جھکائو نہیں ہونا چاہئے ۔

انھوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں انقلابی تبدیلیوں کی ضرورت ہے ، موجودہ انتخابات کے دوران پیسے کا بے دریغ استعمال کیا گیا ، ہم اپنے ہی سنیٹرز کیخلاف تحقیقات کر رہے ہیں۔