پاکستانی فنکاروں کو بھارت نہیں جانا چاہیے: مہوش حیات

پاکستانی فنکاروں کو بھارت نہیں جانا چاہیے: مہوش حیات

لاہور: پاکستان کی مشہور و معروف ادا کارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ جہاں عزت نہ ملے وہاں نہیں جانا چاہیے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشہور و معروف ادا کارہ مہوش حیات نے کہا کہ بھارت میں ہمارے فنکاروں اور شاعروں کے ساتھ جو بُرا سلوک کیا جاتا ہے وہ قابل مذمت ہے۔ ایسے سلوک کے پیش نظر پاکستانی ادا کاروں کو ایسے ملک میں نہیں جانا چاہیے جہاں پر ان کو عزت نہ ملے۔

مہوش حیات نے مزید کہا کہ میری ذاتی رائے ہے کہ فنکار اور فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی مگر فنکار کیلئے عزت اور احترام زیادہ اہمیت رکھتا ہے جبکہ ترقی اور خوشحالی پڑھے لکھے معاشرے سے ہی ممکن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تعلیم کے شعور سے باعزت معاشرے بنتے ہیں اور تعلیم کی کمی سے معاشروں کے اندر افراتفری ، ابتری اور دہشت گردی کے رحجان کو فروغ ملتا ہے۔