مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی کلام پٌڑھنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی

مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی کلام پٌڑھنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی
کیپشن: فوٹو فائل

لندن: مریم نواز اور کپٹن صفدر کے صاحبزادے گانے کا بھی شوق رکھتے ہیں جس کا اندازہ ان کی حالیہ سامنے آنے ویڈیو میں ہو گیا ہے جس میں انہوں نے محمد بخش ؒ کا کلام پڑھااور اپنے دادا یعنی سابق وزیراعظم نوازشریف کو خراج تحسین پیش کیا ۔

تفصیلات کے مطابق جنید صفدر اس وقت لندن سکول آف اکنامکس سے ماسٹر کی پڑھائی کر رہے ہیں تاہم انہوں نے اچانک لندن میں ہونے والی قوالی نائٹ میں انتہائی خوبصورت کلام سنا کر سب کو حیران کر دیا ہے ۔یہ تقریب سینٹرل لندن کے کمبر لینڈ ہوٹل میں ہوئی ، اس کا انعقاد عبدالر حمان چنائے نے کیا جبکہ اس تقریب میں صابری برادرز نے قوالی گا کر شرکاءکے دل موہ لیے ، صابری برادرز اس تقریب میں شرکت کیلئے خصوصی طور پر پاکستان سے لندن گئے اور وہاں انہوں نے مسلسل تین گھنٹے تک پرفارم کیا ۔

قوالی نائٹ کے آغاز کے ایک گھنٹے کے بعد جنید صفدر کو دعوت دی گئی کہ وہ بھی سٹیج پر آ کر کچھ سنائیں اور انہوں نے محمد بخش ؒ کا صوفیانہ کلام پڑھا ۔اس کلام کو انہوں نے اپنے دادا نوازشریف کے نام کیا جس میں قید کے دنوں کا بھی ذکر ہے ۔انہوں نے شعر پڑھا کہ ” کی ہویا جے قیدی بنے ، صدا قیدی نہیں رہنا “۔اس کا مطلب ہے کہ کیا ہوا آج اگر قیدمیں ہیں تو ، لیکن یہ قید ہمیشہ نہیں رہنی ۔

ضرور پڑھیں: پاکستان میں فٹبال کے فروغ کیلئے سابق نامور فٹبالر نائیکولس انیلکا اسلام آباد پہنچ گئے
جنید صفدر نے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی انہوں نے یہ فقرے اپنے دادا کیلئے ہی پڑھے تھے جو کہ اس وقت کوٹ لکھپت جیل میں ہیں ۔ ان کا کہناتھا کہ نوازشریف کے لاکھوں چاہنے والے ہیں جنہیں نوازشریف کی قیادت پر یقین ہے اور وہ انہیں بہت یاد کرتے ہیں ۔ وہ اپنی قربانیوں کے باعث پاکستانیوں کے دلوں میں رہتے ہیں ۔

ویڈیو دیکھیں :--