دونوں ملکوں کی ایٹمی صلاحیت جنگ نہ ہونے کا باعث بنی ، واشنگٹن پوسٹ

دونوں ملکوں کی ایٹمی صلاحیت جنگ نہ ہونے کا باعث بنی ، واشنگٹن پوسٹ
کیپشن: فوٹو فائل

نیویارک:  واشنگٹن پوسٹ کے ایک مضمون نگار نے کہاہے کہ حالیہ پا ک بھارت کے کشیدگی کے باعث جہاں دونوں روایتی حریف ملکوں کے درمیان ایٹمی جنگ کاخدشہ ظاہر کیا جارہاہے تھا ، وہ دونوں ملکوں کی ایٹمی صلاحیت جنگ نہ ہونے کاباعث بنی، ایٹمی ہتھیار دونوں ملکوں کوجنگ کے دہانے سے واپس لے آئے۔

واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہونیوالے ایک مضمون کے مطابق دنیا اس وقت پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدہ صورتحال کو تشویش سے دیکھ رہی ہے ، 1971کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ بھارت نے پاکستان کی حدود کے اندر بمباری کی ہے ، بھارت کی جانب سے یہ حملہ مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالے پلوامہ حملے کے ردعمل میں کیا گیاجس میں کم از کم40بھارتی فوجی مارے گئے تھے۔

مضمون نگار کے مطابق 1971کے برعکس اب صورتحال یہ ہے کہ پاکستان اوربھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں،پاکستان کی جانب سے گرفتار کئے گئے بھارتی پائلٹ کی رہائی سے قبل کچھ تجزیہ کاروں کی جانب سے پریشانی کا اظہار کیا جارہاہے تھا کہ پاک بھارت کے درمیان جاری کشیدگی ایٹمی جنگ کا باعث سکتی ہے تاہم یہ کریڈٹ بھی ایٹمی ہتھیاروں کو ہی جاتاہے کہ وہ دونوں ممالک کو جنگ کے دہانے سے واپس لے آئے اور دونوں ملکوں میں جنگ نہ ہونے باعث بنے۔