کالعدم تنظیموں کے زیر انتظام مساجد و مدارس کا کنٹرول اسلام آباد انتظامیہ نے سنبھال لیا

کالعدم تنظیموں کے زیر انتظام مساجد و مدارس کا کنٹرول اسلام آباد انتظامیہ نے سنبھال لیا
کیپشن: مساجد و مدارس کو نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے سلسلے میں تحویل میں لیا گیا، ذرائع۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے کالعدم تنظیموں کے زیر انتظام مساجد و مدارس کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

                  

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں واقع مسجد قبا، مدنی مسجد، علی اصغر مسجد، مدرسہ خالد بن ولید اور مدرسہ ضیاء القرآن کو تحویل میں لیتے ہوئے ان کا کنٹرول سنبھال لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان مساجد و مدارس کو نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے سلسلے میں تحویل میں لیا گیا ہے جب کہ محکمہ اوقاف نے مساجد کے نئے امام اور خطیب مقرر کر دیے۔

مولانا یاسین کو مسجد قبا سے ہٹا کر مولانا عبدالحفیظ کو خطیب مقرر کر دیا گیا جب کہ مدنی مسجد سے مولانا اظہر عباسی کو ہٹا کر مولانا عمر فاروق کو خطیب مقرر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسجد علی اصغر سے خطیب یار محمد کو ہٹا کر قاری محمد صدیق کو مقرر کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے متعدد افراد کو بھی حراست میں لیا ہے۔