بھارتی فضائیہ کے دفتر کی عمارت میں آگ لگ گئی

بھارتی فضائیہ کے دفتر کی عمارت میں آگ لگ گئی
کیپشن: دھواں بھرنے کے باعث سنٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس کا ایک اہلکار بھی ہلاک ہو گیا۔۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ انڈین میڈیا

نئی دہلی: بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں واقع کثیر المنزلہ عمارت میں آج اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ عمارت میں بھارتی فضائیہ کے برانچ دفتر سمیت وزارت پانی اور جنگلات کی وزارت کے دفاتر بھی موجود ہیں جب کہ آتشزدگی کے باعث بھارتی ائیرفورس کا دفتر بھی آگ کی لپیٹ میں آ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آتشزدگی سے دھواں بھرنے کے باعث سنٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس کا ایک اہلکار بھی ہلاک ہو گیا۔

نئی دلی کے چیف فائر آفیسر نے بتایا کہ آگ تقریباً صبح ساڑھے 8 بجے کے قریب لگی اور اس سے پر قابو پا لیا گیا ہے۔