مودی نے مظالم کی انتہا کر دی جارحیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، بلاول بھٹو

مودی نے مظالم کی انتہا کر دی جارحیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، بلاول بھٹو
کیپشن: فوٹو بشکریہ:ٹوئیٹر

اسلام آباد: بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کشمیر میں مظالم کی انتہا کر دی ہے۔ بھارتی جارحیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔  آرمی چیف کو سراہتے ہیں جنہوں نے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا۔

 

تفصیلات کے مطابق ، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی  کے اجلاس سے خطاب میں کہا ہے  کہ بھارتی جارحیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ہمیں خوشی ہے کہ پاکستان نے صورتحال کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کیا۔ آرمی چیف کو سراہتے ہیں جنہوں نے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا۔

 

انہوں نے کہا ہے کہ پاک فوج کے 2 جوانوں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے مادر وطن کی حفاظت کی خاطر شہادت کا رتبہ حاصل کیا۔ ہمیں اس موقع پر شہید بھٹو کو بھی یاد کرنا چاہیے جنہوں نے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی۔

انہوں نے کہا ہے کہ اسمبلی سیکرٹریٹ میں وزیراعظم کونوبل انعام دینےکی قرارداد جمع ہوئی،قرارداد منظورہوتی یامسترد،پاکستان کی جگ ہنسائی ہونی تھی، اس قرارداد پر وزیر اعظم نے یو ٹرن لے لر بہت اچھا کیا اور تعریف کے مستحق ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے انڈین وزیراعظم کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دنیا نریندر مودی کو نہیں گجرات کے قصاب کو جانتی ہے۔ مودی پر دہشت گردی کے باعث امریکہ  میں داخلے پر پابندی تھی۔ گجرات کا قصائی اس وقت بھی اپنی سیاست کے لئے جنگی جنون پھیلا رہا ہے۔

 

چیئرمین پیپلز پارٹی اس موقع پر مزید  کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے بچوں کو بیلٹ گنوں سے بینائی سے محروم کیا جا رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں خود کش حملہ وہاں کے مقامی نوجوان نے کیا۔ کشمیریوں کو ان کا حق دیں تو وہاں خود ہی امن آ جائے گا۔