حکومت کی پالیسیوں پر شدید تحفظات ہیں، احسن اقبال

حکومت کی پالیسیوں پر شدید تحفظات ہیں، احسن اقبال
کیپشن: فوٹو بشکریہ:ٹوئیٹر

اسلام آباد: احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت سات ماہ میں دوسرا بجٹ لارہی ہے جس کا مطلب ہے حکومت کا کوئی ہوم ورک نہیں۔ان سے پالیسیوں پر شدید تحفظات ہیں۔حکومت کی پالیسی ہمارے لیے خطرہ بن چکی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق ، قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ  احسن اقبال نے کہا کہ ہم نے پانچ سالوں میں معیشت کے پاؤں پر کھڑا کیا ، سی پیک کا منصوبہ پاکستان کے لیے گیم چینجر بنا۔ جنوری 2018ء میں ورلڈ بینک نے کہا کہ پاکستان کی معیشت 6 فیصد پر ترقی کرے گی۔ پانچ سال سے جو معیشت گروتھ کر رہی تھی اسے سات ماہ میں کریش کر دیا گیا۔

 

احسن اقبال نے کہا کہ کہتے ہیں کہ حکومت میں آ     کر خسارے کا پتا چلا، یہ کسی پرائمری سکول کے بچے کی تقریر ہو سکتی ہے، یہ پرائمری کے طالب علم کی دلیل ہو سکتی، نئے پاکستان کے موجد کی نہیں۔

 

اپوزیشن رہنما نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کہتے تھے کہ کسی سے بھیک مانگنے نہیں جاؤں گا لیکن وہ  آئی ایم ایف سے بھیک مانگنیں پہنچ گئے۔ دو منی بجٹ دینے کا مطلب حکومت کا کوئی ہوم ورک نہیں تھا۔ الیکشن میں سودا بیچا گیا کہ ان کے پاس دنیا کی بہترین ٹیم ہے۔ حکومت کو سات ماہ ہو گئے اور دوسرا منی بجٹ آ رہا ہے۔