تضحیک قبول نہیں عزت کی موت کو ترجیح دوں گا، نواز شریف

تضحیک قبول نہیں عزت کی موت کو ترجیح دوں گا، نواز شریف
فوٹو بشکریہ:ٹوئیٹر

لاہور: نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت سے علاج کی بھیک نہیں مانگوں گا ، تضحیک قبول نہیں عزت کی موت کو ترجیح دوں گا۔


تفصیلات  کے مطابق ، کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے  اہل خانہ سے ملاقات کے دوران  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  حکومت علاج کے نام پر سیاست  کر رہی ہے، 5 میڈیکل بورڈز کی رپورٹس کے بعد بھی علاج شروع نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے اب تک علاج کی کوئی سہولت فراہم نہیں کی ، صرف تنگ کیاجارہا ہےاور ایک اسپتال سے دوسرے اسپتال گھمایا جارہا ہے۔ نا تو علاج کی بھیک مانگی ہے اور نا ہی مانگوں گا جو اللہ کو منظور ہوا ہوجائے گا، بے عزتی  قبول نہیں عزت کی موت کو ترجیح مروں  گا۔

اس سے قبل مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام میں کیا تھا کہ  دل کی تکلیف اور طبیعت خرابی کے باوجود والد صاحب اسپتال جانے کے لیے راضی نہیں ہوئے۔ دادی اور میرے اصرار پر کہا کہ اسپتال اسپتال گھمانے اور علاج کے نام پر کی جانے والی تضحیک  کا نشانہ بننے کو تیار نہیں۔