عالمی برداری امن دشمن نریندر مودی کے خلاف اقدامات اٹھائے،آ صف زرداری

عالمی برداری امن دشمن نریندر مودی کے خلاف اقدامات اٹھائے،آ صف زرداری
کیپشن: فوٹو بشکریہ:ٹوئیٹر

اسلام آباد:  آصف  زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پرامن ملک ہے لیکن کسی بھی جارحیت کے خلاف جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، عالمی برداری امن دشمن نریندر مودی کے خلاف اقدامات اٹھائے۔

تفصیلات کے مطابق ، اسلام آباد میں آصف علی زرداری سے  پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے رہنماؤں نے ملاقات کی ،گفتگو میں انہوں نے ہے  کہ بھارت کسی بھی جارحیت یا دراندازی کرنے سے پہلے اپنا  انجام ذہن میں رکھے۔ بھارتی وزیراعظم کا دھمکی آمیز لہجہ اس کی ہار  کا ثبوت ہے۔ نریندر مودی نے اپنی سیاست بچانے کیلئے خطے کا امن داؤ پر لگا رکھا ہے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ حکومت نے عوام پر بجلی، پیٹرول اور گیس بموں کی برسات کر رکھی ہے۔ عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔ متوسط اور غریب طبقے پر بوجھ بڑھے گا۔ حکومت اگر اسی طرح عوام پر بوجھ ڈالتی رہی تو عوام اٹھ کھڑئے ہونگے۔ جنوبی پنجاب کے عوام کے ساتھ سلوک پر پارلیمنٹ میں آواز اٹھاتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کا مشن پایہ تکمیل تک پہنچا کر دم لیں گے۔ بہت جلد وہ جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع کا تفصیلی دورہ کریں گے۔