کراچی ترقی نہیں کرے گا تو پاکستان ترقی نہیں کرے گا، شاہد خاقان عباسی

 کراچی ترقی نہیں کرے گا تو پاکستان ترقی نہیں کرے گا، شاہد خاقان عباسی

کراچی: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماسابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کراچی ایک عام شہر نہیں ہے یہ پاکستان کا دل ہے کراچی ترقی نہیں کرے گا تو پاکستان ترقی نہیں کرے گا، کراچی کے مسائل حل نہیں ہوں گے تو اس کا مطلب ہے پاکستان کے مسائل حل نہیں ہوئے۔

پاکستان میں بے چینی اور پریشانی ہے اور ملک کے حالات اتنے پیچیدہ ہو چکے ہیں کہ سیاسی لوگوں کے کردار اہم ہو گئے ہیں ، ہمیں مل بیٹھنے کی ضرورت ہے اور مشترکہ لائحہ عمل بنے کی ضرورت ہے ۔

سابق وزیر اعظم مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ ن کے وفد کے ہمراہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار سے ملاقات کی ، ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف کی ہدایت پر اپنے پرانے ساتھی سے ملاقات کی ہے اور ان کی باتیں سنی اور بات پہنچائی۔

جبکہ کراچی ایک عام شہر نہیں ہے یہ پاکستان کا دل ہے کراچی ترقی نہیں کرے گا تو پاکستان ترقی نہیں کرے گا، کراچی کے مسائل حل نہیں ہوں گے تو اس کا مطلب ہے پاکستان کے مسائل حل نہیں ہوئے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا ک ہ آج ملک میں معیشت کے حالات اور مہنگائی سے ہر شخص واقف ہے ، پورے پاکستان میں بے چینی اور پریشانی ہے اور ملک کے حالات اتنے پیچیدہ ہو چکے ہیں کہ سیاسی لوگوں کے کردار اہم ہو گئے ہیں ، ہمیں مل بیٹھنے کی ضرورت ہے اور مشترکہ لائحہ عمل بنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اقتدار کی حوس کی بات نہیں کرتے ہم عوام کی پریشانیوں کے حل کی بات کرتے ہیں ۔