ترکی اور شام میں سیز فائر کا اعلان کر دیا گیا

ترکی اور شام میں سیز فائر کا اعلان کر دیا گیا

انقرہ :ترک صدر طیب اردگان نے شام میں ہونے والی جنگ کوکنٹرول کر لیا ،طیب اردگان نے شام کے مسئلے کے حل کیلئے دانشمندانہ فیصلہ کرتے ہوئے روسی صدر سے اہم ملاقات کی اور شامی صوبے ادلب میں سیز فائر کا اعلان کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ترک صدر طیب اردوان اور پیوٹن نےروسی دارلحکومت ماسکو میں 6گھنٹے طویل ملاقات کے ادلب میں سیز فائر کا اعلان کردیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک صدر طیب اردوان اوران کے روسی منصب ولادیمر پیوٹن کے درمیان روس کےدارالحکومت ماسکو میں طویل ملاقات ہوئی جو 6 گھنٹے تک جاری رہی،اس طویل ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ترک صدرطیب اردوان نے شامی صوبے ادلب میں سیز فائر کا اعلان کیا،سیز فائر کے اعلان کے ساتھ ساتھ طیب اردوان نے شامی حکومت کوخبردار بھی کیا کہ اگر شامی حکومت نے حملوں کا سلسلہ جاری رکھا توترکی پوری طاقت کے ساتھ جوابی کارروائی کرے گا۔

ترک صدر کا مزید کہنا تھا کہ دونوں رہنما مہاجرین کی ان کےگھروں کو واپسی میں مدد کے لیے تیار ہیں،میڈیا سے گفتگوکر تے ہوئے روسی صدرولادیمر پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس اپنے ترک شراکت داروں کے ساتھ مسلسل غیر رضا مند تھالیکن ہم پر امید ہیں کہ یہ معاہدہ ادلب کے پر امن علاقے میںلڑائی کے خاتمے کے لیے بہتر بنیاد ثابت ہوگا اور عام آبادی کی مشکلات کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرے گا۔