اسلام آباد : این سی او سی نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیے ہیں۔ ملک بھر میں عالمی وبا پھیلنے کی شرح ایک بار پھر بڑھنے لگی ہے۔ کورونا پھیلنے کی شرح 4.4 ہوگئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک بھر میں کورونا کے ایک ہزار 714 کیسز رپورٹ ہوئے ۔جس کے بعد کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 5 لاکھ 88 ہزار 728 ہو گئی۔گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک بھر میں کورونا کے باعث 38 اموات ہوئیں۔ کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 166 ہو گئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں ایک ہزار 441 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 58 ہزار 210 ہو گئی۔گزشتہ 24 گھنٹے میں 38 ہزار 200 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔