حکومت مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کرنے میں مسلسل ناکام

حکومت مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کرنے میں مسلسل ناکام
کیپشن: حکومت مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کرنے میں مسلسل ناکام
سورس: file

اسلام آباد : ملک میں مہنگائی بے قابو ہوگئی ۔مسلسل ساتویں ہفتے بھی مہنگائی بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے۔مہنگائی میں 0.61 فیصد مزید اضافہ ہوگیا، جس کے بعد مہنگائی بڑھ کر 14.95 فیصد ہوگئی ۔

ایک ہفتے میں 22 اشیائے ضروریہ مہنگی 5 سستی ہوئیں ،چکن ،چینی ،دالیں ، پیاز ،آلو،گوشت،چاول ،دودھ ،دہی ،انڈے اور صابن کی قیمتیں بڑھیں،چکن 13 روپے 30 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی ، چکن کی اوسط فی کلو قیمت 263 روپے 58 پیسے ہوگئی ۔

چینی 2 روپے 64 پیسے فی کلو مزید مہنگی ہوئی جس کے بعد چینی کی اوسط فی کلو قیمت 96 روپے 68 پیسے ہوگئی ،حالیہ ایک ہفتے میں دال ماش 3 روپے 64 پیسے،دال مسور ایک روپے 37 پیسے،دال مونگ 37 پیسے اور دال چنا 34 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی جبکہ پیاز 81 پیسے اور آلو ایک روپے 40 پیسے فی کلو مہنگا ہوا ۔

اسی طرح بیف 92 پیسے اور مٹن 35 پیسے فی کلو مہنگا ہوا ،مٹن کی اوسط قیمت 1001.57 اور بیف 477 روپے فی کلو ہو گئی، ایک ہفتے میں تازہ دودھ،دہی،انڈے،صابن، چاول کی قیمتیں بھی بڑھیں ۔ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے ملک میں 5 اشیا سستی ہوئیں۔

، آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 8 روپے 4 پیسے اور لہسن 17 روپے 29 پیسے فی کلو سستا ہوا جبکہ گڑ،ٹماٹر،آگ جلانے والی لکڑی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی،حالیہ ہفتے 24 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔