سیاسی تاریخ آج نیا رخ اختیار کرنے جا رہی ہے: فردوس عاشق اعوان

سیاسی تاریخ آج نیا رخ اختیار کرنے جا رہی ہے: فردوس عاشق اعوان
کیپشن: سیاسی تاریخ آج نیا رخ اختیار کرنے جا رہی ہے: فردوس عاشق اعوان
سورس: file

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ آج ایک نیا رخ اختیار کرنے جارہی ہے۔ اپوزیشن کے مطالبے کے بغیر وزیراعظم عمران خان آج پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرینگے۔

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ماضی میں کرپشن کے ریکارڈ ہولڈرز اور اقتدار کے نشے میں گم "بدمست ہاتھی" ایسی جرات تو کیا اقتدار سے الگ ہونے کا سوچ بھی نہ سکے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ وزیراعظم عمران خان آج اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں نہ صرف کامیاب ہونگے بلکہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم برقرار رہتے ہوئے کرپشن سے پاک دو نہیں ایک پاکستان کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ایک نئے ولولے اور طاقت کے ساتھ مافیاز کے خلاف جہاد جاری رکھیں گے۔