ارکان اسمبلی کا وزیر اعظم پر اعتماد ،عوام کا عدم اعتماد 

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان پر ایک طرف ارکان قومی اسمبلی نے اعتماد کا اظہار کیا دوسری طرف عوام نے عدم اعتمام کا اظہار کردیا۔ پاکستان کے عوام تحریک انصاف حکومت  کی پالیسیوں کے خلاف پھٹ پڑے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے اگر حکومت نہی چل سکتی تو وزیر عظم اورمشیروں کی فوج مستعفی ہوجائے۔ عوام کو ریلیف دینے کے تمام تر بیان اور دعوے صرف ہواؤں تک محدود ہیں۔

عوام کا کہنا ہے کہ ایک کروڑ نوکریاں، سود کے بغیر قرضے اورلاکھوں کی تعداد میں گھر بنانے کےدعوے اورمدینہ ریاست کے دعوے بھی صرف اور صرف جلسوں تک محدودہوچکے ہیں۔

عوام کا مزید کہنا تھا کہ گھی، دالیں آٹا چینی سبزی فروٹ اشیاء کریانہ نچلے طبقے اور دیہاڑی دارطبقے، مزدورطبقے کی پہنچ سے دور ہوچکے ہیں، لوگوں کامطالبہ ہے کہ حکومت اگر مہنگائی کوکنٹرول نہی کرسکتی خدارا مستعفی ہو جائے۔عوام کو ریلیف دیں مہنگائی کنٹرول کی جائے تاکہ غریب طبقہ دار، دیہاڑی دار طبقہ سکھ کا سانس لے سکے۔