گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکا جائے: پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن میں درخواست

گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکا جائے: پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن میں درخواست
کیپشن:   گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکا جائے: پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن میں درخواست سورس:   file

اسلام آباد: تحریک انصاف نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن رکوانے کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کر لیا ہے ۔ تحریک انصاف کے  فرخ حبیب، ملیکہ بخاری اور کنول شوزب نے  الیکشن کمیشن میں درخواست دائر  کردی۔

درخواست میں  صوبائی وزیر ناصر شاہ کی آڈیو ٹیپ کا بھی حوالہ  دیا گیا ہے  ۔اور کہا گیا ہے کہ مریم نواز نے تقریر میں ٹکٹ دینے کے وعدے کا اعتراف کیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ   الیکشن کمیشن   مریم نواز کیخلاف بھی  قانونی کارروائی کرے۔ ویڈیو سکینڈل پر کارروائی مکمل ہونے تک یوسف رضا گیلانی کا نوٹیفکیشن روکا جائے۔ پی ٹی آئی نے علی حیدر گیلانی کو نااہل کرنے کی بھی استدعا  کی ہے ۔