پی ایس ایل 6 ملتوی ہونے کا معاملہ، پی سی بی کا آزاد انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ

پی ایس ایل 6 ملتوی ہونے کا معاملہ، پی سی بی کا آزاد انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ
سورس:   فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کا چھٹا ایڈیشن ملتوی ہونے کے معاملے کی تحقیقات کیلئے آزاد انکوئری کمیشن بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے ملتوی ہونے کے معاملے کی تحقیقات کیلئے آزادانہ انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے جسے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجوہات سامنے لانے کا ٹاسک دیا جائے گا اور یہ کمیشن ایک ماہ میں اپنی رپورٹ پیش کرے گا اور اس کی سفارشات کی روشنی میں ذمہ داروں کیخلاف تحقیقات کی جائیں گی۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق انکوائری کمیشن کیلئے نام پی سی بی گورننگ بورڈ کو بھجوا دیئے گئے ہیں جس میں میڈیکل ایکسپرٹ اور کرکٹرز کو بھی شامل کیا جائے گا جبکہ آزاد انکوائری کمیشن کا اعلان پیر کو متوقع ہے۔واضح رہے کہ  پی سی بی میڈیکل پینل کے سربراہ ڈاکٹر سہیل سلیم پہلے ہی اپنا استعفی بھجوا چکے ہیں۔