شاہین شاہ آفریدی کی شاہد آفریدی کی بیٹی سے منگی ہو رہی ہے، والد کا دعویٰ

شاہین شاہ آفریدی کی شاہد آفریدی کی بیٹی سے منگی ہو رہی ہے، والد کا دعویٰ
کیپشن:   شاہین شاہ آفریدی کی شاہد آفریدی کی بیٹی سے منگی ہو رہی ہے، والد کا دعویٰ سورس:   فائل فوٹو

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی منگنی کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ 

شاہین شاہ آفریدی کے والد ایاز خان نے دعویٰ کیا ہے کہ شاہین آفریدی کیلئے شاہد آفریدی کی بیٹی کا رشتہ مانگا ہے اور ان کے خاندان نے رشتہ دینے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی کی بیٹی کے ساتھ منگنی کی رسم جلد طے پا جائے گی کیونکہ شاہد آفریدی کے خاندان سے دیرینہ تعلقات ہیں۔

خیال رہے کہ شاہین آفریدی اپریل 2018ء میں پاکستان انٹرنیشنل ٹیم میں کھیلنا شروع کیا اور دسمبر 2018ء میں پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے لئے ٹیسٹ میچ کیریئر کی شروعات کی تھی۔

گزشتہ سال قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے آئی سی سی ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں اپنے کیرئیر کی بہترین رینکنگ حاصل کی تھی۔ 

زمبابوے کے خلاف سیریز کے پہلے میچ میں 49 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کرنے والے شاہین شاہ آفریدی عالمی رینکنگ میں آٹھ درجے ترقی پا کر 16ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔