مدد کرنا مہنگا پڑ گیا، اداکارہ یشما گل کا فون چوری

مدد کرنا مہنگا پڑ گیا، اداکارہ یشما گل کا فون چوری

کراچی: شہر قائد میں اسٹریٹ کرائمز میں ہر گزرتے دن کیساتھ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور معروف پاکستانی اداکارہ یشما گل بھی کسی کی مدد کرتے اس کا شکار بن گئیں۔

 اداکارہ یشما گل نے انٹرنیٹ پر ویڈیو  کے ذریعے اپنے ساتھ پیش آنیوالے ناخوشگوار واقعے کی تفصیلات بتائیں ۔

22bd4845a9d7922558d275d8f1fb0874

اداکارہ نے بتایا کہ وہ گاڑی میں سفر کر رہی تھیں جب سڑک پر ایک موٹر سائیکل سوار کو ٹریفک حادثے میں شدید زخمی دیکھا تو مدد کیلئے وہاں رک گئی تاکہ زخمی موٹر سائیکل سوار کو اسپتال پہنچانے میں مدد فراہم کر سکوں۔ انہوں نے بتایا کہ جب وہ  مدد کے لیے کار سے باہر نکلیں تو اپنا فون کار کی سیٹ پر چھوڑ دیا لیکن جب وہ  متاثرہ موٹر سائیکل سوار کو اسپتال تک پہنچانے کے بعد اپنی گاڑی میں واپس آئیں تو  فون موجود نہیں تھا اور چوری ہو چکا تھا۔

 اداکارہ یشما گل نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  ہم بحیثیت معاشرہ کس طرف جارہے ہیں جبکہ دیگر سوشل میڈیا صارفین نے بھی واقعے پر شدید برہمی کا اظہار کیا  اور معاشرے میں ہمدردی اور امن و امان کے فقدان کی نشاندہی کی۔

مصنف کے بارے میں