لیہ: ہولناک ٹریفک حادثے میں 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

لیہ: ہولناک ٹریفک حادثے میں 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

لیہ: صوبہ پنجاب کے ضلع لیہ  میں ہولناک ٹریفک  حادثے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی  ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لیہ کے علاقے ایم ایم روڈ گولہ اڈا کے قریب خطرناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں مسافر وین تیز رفتار کارسے ٹکراگئی۔

افسوسناک حادثے کے نتیجے میں میں 6  مسافر جاں بحق ہو گئے جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

واقعے کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، لاشوں اور زخمیوں کو چوک اعظم اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں