ماسٹر کارڈ اور ویزا کا بھی روس میں سروسز معطل کرنے کا اعلان

 ماسٹر کارڈ اور ویزا کا بھی روس میں سروسز معطل کرنے کا اعلان

واشنگٹن: یوکرین پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے مالی ادائیگی کی عالمی کمپنیوں ماسٹر کارڈ اور ویزا نے بھی روس میں سروسز بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق   یوکرینی صدر زیلنسکی کی گزارش پر ماسٹر کارڈ اور ویزا نے بھی روس میں اپنا آپریشن بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد  مالی ادائیگی کی  عالمی کمپنیوں  ماسٹر  اور ویزا  کی سروسز  روسیوں کیلئے مکمل طور پر بند ہو جائینگی۔

آپریشن کی معطلی کے بعد کمپنیوں کی جانب سے  روس کیلئے جاری کیے گئے کارڈز دیگر ممالک میں  نہیں چلیں گے اور  نہ ہی دیگر ممالک میں جاری کیے گئے کارڈز  روس میں کار آمد رہیں گے۔

واضح رہے کہ روس نے 24 فروری 2022 کو یوکرین پر حملہ کر دیا تھا  جس کے بعد  تاحال جنگ جاری ہے اور روسی افواج یوکرین کے دارالحکومت کیف کی طرف مسلسل پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں