پہلا ٹیسٹ، آسٹریلیا نے کھانے کے وقفے تک بغیر کسی نقصان کے 138 رنز بنا لئے

پہلا ٹیسٹ، آسٹریلیا نے کھانے کے وقفے تک بغیر کسی نقصان کے 138 رنز بنا لئے

راولپنڈی: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کھانے کے وقفے تک آسٹریلین ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 138 رنز بنا لئے ہیں اور اسے مزید 338 رنز کے خسارے کا سامنا ہے۔ 
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ کے تیسرے روز ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ نے 5 رنز سے اننگز دوبارہ شروع کی اور عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے کھانے کے وقف تک 138 رنز بنائے۔ عثمان خواجہ 70 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں جبکہ ڈیوڈ وارنر 60 رنز کےساتھ ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔ 
قبل ازیں پاکستان نے امام الحق اور اظہر علی کی عمدہ سنچریوں کی بدولت پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 476 رنز بنائے تھے۔ اظہر علی نے 361 گیندوں پر 3 چھکوں اور15 چوکوں کی مدد سے 185 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ امام الحق نے 358 گیندوں پر 2 چھکوں اور 16 چوکوں کی مدد سے 157 رنز بنائے۔ 
آسٹریلیا کی جانب سے کوئی بھی باﺅلر خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا اور نتھن لیون، کپتان پیٹ کومنز اور مارنوس لابوشین نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔ 

مصنف کے بارے میں