آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کو شکست

آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کو شکست

ماؤنٹ منگنوئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز ورلڈکپ کے میچ میں بھارتی ٹیم نے پاکستانی ٹیم کو  107 رنز سے شکست دیدی ہے۔ 
بے اوول ماؤنٹ منگنوئی میں کھیلے گئے میچ میں انڈین ویمن ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز بنائے۔ پوجا واستراکار 67 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں سمرتی مندھانا 52، دپتی شرما 40 اور سنیہ رانا 53 رنز بنا سکیں۔ 
پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو سب سے کامیاب باؤلر رہیں جنہوں نے 10 اوورز میں 36 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ندا ڈار نے 10 اوورز میں 45 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ فاطمہ ثناء، انعم امین اور ڈیانا بیگ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 
ہدف کے تعاقب میں قومی ویمن ٹیم کی اوپنر سدرہ امین کے علاوہ کوئی بھی بیٹر اچھی کارکردگی نہ دکھا سکی اور پوری ٹیم 43 اوورز میں محض 137 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ سدرہ امین نے 64 گیندوں پر 3 چوکوں کی مدد سے 30 رنز بنائے جبکہ جویریہ خان 11، بسمہ معروف 15، عمائمہ سہیل 5، ندا ڈار 4، عالیہ ریاض 11، فاطمہ ثناء17، سدرہ نواز 12، نشرہ سندھو صفر، ڈیانا بیگ 24 اور انعم امین 5 رنز بنا سکیں۔ 
بھارتی ویمن ٹیم کی راجیشوری گایاکواڑ نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے 10 اوورز میں 31 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور جھولن گوسوامی اور سنیہ رانا نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ دپتی شرما اور میگھنا سنگھ ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئیں۔ 

مصنف کے بارے میں