وزیر اعظم اپنے مشیران سے محتاط رہیں،پرویز الٰہی کاعمران خان کوپیغام

وزیر اعظم اپنے مشیران سے محتاط رہیں،پرویز الٰہی کاعمران خان کوپیغام

لاہور: حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے صدر اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری  پرویز الہیٰ نے وزیراعظم عمران خان کو اپنے مشیران سے محتاط رہنے کا پیغام بھجواتے  ہوئے کہا ہے کہ حیرانی  ہے کہ تحریک انصاف کی طرف سے میڈیا ہاوسز کو کیوں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق  پرویز الٰہی  نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان  سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے مشیران سے محتاط رہیں، کیوں کہ وزیر اعظم کے مشیر غلط بیانی سے حکومت اور میڈیا کے درمیان خلیج  پیدا کر رہے ہیں۔

پرویز الہی نے اپنے  پیغام میں مزید کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ممبران کو میڈیا میں جانے سے روکنے کی اطلاعات ہیں،  اپنے ممبران کو مخصوص چینلز میں نہ جانے دینے پر تشویش ہے، اس سے  حکمران جماعت  اپنا نقطہ نظر متوازن انداز میں عوام کے سامنے نہیں رکھ پائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور پارٹی قیادت سے فیصلے پر نظر ثانی کی دراخوست کرتے ہیں۔

  
چوہدری پرویز الٰہی نے چند اخبارات  اور میڈیا ہاوسز کے اشتہارات بند کرنے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ   آزادی اظہار رائے جمہوریت کا حسن ہے، پرویر الٰہی نے کہا کہ وزیر اعظم نے مجھے میڈیا ہاؤسز اور حکومت کے درمیان پیکا آرڈیننس کے حوالے سے معاملات سلجھانے کا ٹاسک دیا ہے۔

مصنف کے بارے میں