خورشید شاہ نے تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی تاریخ بتادی

خورشید شاہ نے تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی تاریخ بتادی

کراچی:  پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید احمد شاہ نے تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی تاریخ بتا دی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی  خورشید شاہ نے  کہا کہ ہماری گنتی مکمل ہو گئی ہے، کوشش ہو گی ایمپائر غیرجانبدار ہوجائے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد پیش کریں گے اور 8 یا 9 مارچ کو اسپیکر قومی اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کریں گے۔

دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد سے قبل  حکمران جماعت کو بڑا جھٹکا دے دیا ہے۔ وزیر اعظم کے سابق ترجمان ندیم افضل چن نے پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرتے ہوئے ایک بار پھر  پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

ندیم افضل چن نے پی ٹی آئی میں جانے کا اپنا غلط فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتا تھا کہ پی ٹی آئی عوام جماعت ہے لیکن یہ عوام کی توقعات پر پورا اترنے میں مکمل ناکام رہی، اب پی ٹی آئی کا مقدر گھر جانا رہ گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں