بندے پورے ہیں تو اجلاس بلا کر عدم اعتماد ناکام بنائیں، رانا ثناءاللہ کا حکومت کو چیلنج

بندے پورے ہیں تو اجلاس بلا کر عدم اعتماد ناکام بنائیں، رانا ثناءاللہ کا حکومت کو چیلنج

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی کا اپنے ممبران پر خریدے جانے کا الزام لگانا ممبران کی تضحیک ہے، اگر بندے پورے ہیں تو وزیراعظم عمران خان بلاتاخیر اجلاس بلائیں اور تحریک عدم اعتماد ناکام بنا دیں۔ 
تفصیلات کے مطابق رانا ثناءاللہ نے وزیراعظم اور وفاقی وزراءکو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اگر بندے پورے ہیں تو اسمبلی اجلاس بلائیں، اپنے ارکان پر الزام نہ لگائیں جو عوام کو کنگال کرنے پر آپ کو چھوڑ کر جا رہے ہیں، عمران نیازی کا اپنے ممبران پر خریدے جانے کا الزام لگانا ممبران کی تضحیک ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے دیگر اراکین کو چھوڑیں، پرویز خٹک پہلے اپنے بھائی کو تو پی ٹی آئی میں واپس لائیں، اگر ان کے بندے پورے ہیں تو اسمبلی کی کرسیاں اور قالین کیوں اکھاڑ دئیے؟ حکومت نے اپنے وزراءپر خریداریوں کے الزامات عائد کر کے ہارس ٹریڈنگ کا اعتراف کر لیا ہے۔ 
رانا ثناءاللہ نے کہا کہ عمران نیازی بغیر کسی تاخیر کے اسمبلی کا اجلاس بلائیں اور تحریک عدم اعتماد ناکام بنا کر اپنے دعوؤں کو سچ کر دکھائیں، بڑھکیں مارنے کے بجائے اسمبلی کا اجلاس بلائیں، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا، اگر ان کے ارکان پورے ہیں تو اپوزیشن اراکین کو خریدنے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ 

مصنف کے بارے میں