عمران خان اقتدار جاتا دیکھ کر ذہنی توازن کھو بیٹھا ہے: مریم نواز 

عمران خان اقتدار جاتا دیکھ کر ذہنی توازن کھو بیٹھا ہے: مریم نواز 
سورس: File

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کے سیاستدانوں کو بھگوڑا، بیماری اور فضلو کہنے پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ 

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اقتدار ہاتھ سے جاتا دیکھ کر انسان کس طرح ذہنی توازن کھو بیٹھتا ہے۔ اسکو نہ اخلاقی اقدار نہ دشمنی کا ظرف ہوتا ہے نہ اپنی عہدے کی عزت کا کوئی پاس ہوتا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ پہلے عمران خان نے سب کو گالیاں دیں اور پھر کہا ریاست مدینہ کی بنیاد اخلاقیات تھی۔اللّہ پاکستان کو آپ کے شر سے محفوظ رکھے۔

مصنف کے بارے میں