عمران خان کے جیل جانے کا وقت آگیا: بلاول بھٹو زرداری 

عمران خان کے جیل جانے کا وقت آگیا: بلاول بھٹو زرداری 
سورس: File

گوجرانوالہ : چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان ! تم ایک ہفتہ جیل نہیں گزار سکتے ۔ دیکھتے ہیں آصف زرداری ، میاں صاحب اور دیگر کی طرح تم جیل کاٹ سکو گے ۔ تمہارے جیل جانے کا وقت ہوگیا ہے اسے جیل بھیجیں گے۔ 

گوجرانوالہ میں پیپلز پارٹی کے عوامی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم دو دن میں اسلام آباد پہنچ رہے ہیں اور وہاں پہنچ کر اس سلیکٹڈ ،غیر جمہوری شخص پر جمہوری حملہ کریں گے۔ اس کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ سندھ اور پنجاب کے عوام نے سلیکٹڈ خان پر عدم اعتماد کردیا ہے اب قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد آئے گی۔ صاف اور شفاف الیکشن کا وقت آگیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں