لاہور: پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلم انڈسٹری کے معروف اداکار قوی خان 80 برس کی عمر میں کینیڈا میں انتقال کرگئے۔
آرٹس کونسل کراچی کے صدر محمد احمد شاہ نے قوی خان کی انتقال کی تصدیق ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے کی۔
Legend Radio,Stage TV and Film actor Muhammad Qavi Khan passed away after protracted illness in Canada.He was 80 and suffering from cancer.
Govt.of Pakistan awarded him Sitara-i-Imtiaz & Pride of performance. @CMShehbaz @Marriyum_A pic.twitter.com/LxuvpcWAYA
— Radio Pakistan (@RadioPakistan) March 5, 2023
ریڈیو پاکستان کے مطابق اداکار جگر کے کینسر میں مبتلا تھے اور گذشتہ تین ماہ سے کینیڈا میں مقیم تھے اور اسپتال میں زیر علاج تھے۔
ر
میڈیا رپورٹس کے مطابق خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ قوی خان کی نمازجنازہ پیر کو بعد نماز ظہر مسی ساگا کی جامع مسجد میں ادا کی جائے گی، انہیں کینیڈا کوبرامپٹن شہر کے میڈوویل قبرستان میں سپرِدِ خاک کیا جائے گا۔