الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس کل طلب، پنجاب میں الیکشن شیڈول کا اعلان متوقع 

الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس کل طلب، پنجاب میں الیکشن شیڈول کا اعلان متوقع 
سورس: File

اسلام آباد:  عام انتخابات کی تیاریوں  کے بارے  میں الیکشن کمیشن نے ااہم اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں الیکشن کے شیڈول کا اعلان بھی متوقع ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت اجلاس کل بارہ بجے ہوگا۔ اجلاس میں سیکرٹری، صوبائی الیکشن کمشنرز اور دیگر متعلقہ حکام بریفنگ دیں گے ۔اجلاس میں تمام متعلقہ ونگز عام انتخابات کی تیاریوں بارے بریفنگ دیں گے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بیلٹ پیپرز،انتخابی سامان،سیکورٹی اور ٹرئینگ سمیت تمام امور پر بریفنگ دی جائے گی ۔اجلاس میں عام انتخابات سے متعلق ابتک ہونے والی تیاریوں کا جائزہ بھی لیاجائےگا۔ 

مصنف کے بارے میں