مخالفین سیاسی ہیجڑے  ہیں، عمران خان کے وارنٹ گرفتاری غیرقانونی طور پر جاری ہوئے:فواد 

 مخالفین سیاسی ہیجڑے  ہیں، عمران خان کے وارنٹ گرفتاری غیرقانونی طور پر جاری ہوئے:فواد 
سورس: File

اسلام آباد : ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا ہے کہ اسلام آباد سیشن کورٹ کا عمران خان کے وارنٹ برقرار رکھنے کا فیصلہ قانونی طور پر درست نہیں ہے، فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پر تنقید وہ سیاسی ہیجڑے کر رہے ہیں جو زندگی میں کبھی کونسلر کا الیکشن نہیں لڑے۔ ان کی اوقات یہ ہے یہ یا تو مخصوص نشستوں پر آتے ہیں یا مخصوص احکامات پر، جرآت ہے تو عوام کے سامنے خود کو پیش کرو۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی ماتحت عدالت نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں