اینٹی کرپشن : 2018 سے 2023 تک منظور ہونے والی ہاؤسنگ سوسائٹوں کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا

اینٹی کرپشن : 2018 سے 2023 تک منظور ہونے والی ہاؤسنگ سوسائٹوں کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا
سورس: File

لاہور : محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے پی ٹی آئی کے دور حکومت میں منظور ہونے والی کمرشل تعمیرات اور نجی ہاؤسنگ سکیموں کا ریکارڈ ایل ڈی اے سے حاصل کرلیا ہے۔ 

اینٹی کرپشن پنجاب نے ایل ڈی اے سے 20ستمبر 2018 سے 13جنوری 2023 تک منظور ہونے والی تمام ہاوسنگ سکیموں اور کمرشل عمارتوں کا ریکارڈ طلب کیا تھا ۔

اینٹی کرپشن پنجاب نے کمرشل عمارتوں اور پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں کی منظوری ،نقشہ جات اور جمع ہونے والی فیسوں کا مکمل ریکارڈ مانگا تھا۔ 

ایل ڈی اے نے جزوی طور پر ریکارڈ فراہم  کردیا ۔ مکمل ریکارڈ کی فراہمی کیلئے ایک دن کی مہلت مانگ لی۔  ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد بڑی شخصیات کے نام سامنے آنے کا امکان ہے۔ 

مصنف کے بارے میں