عمران خان کو گرفتاری سے بچانے پر شبلی فراز اور 150 پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج 

عمران خان کو گرفتاری سے بچانے پر شبلی فراز اور 150 پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج 
سورس: File

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں گرفتار ی کے خلاف مزاحمت، جھوٹ بولنے اور پولیس  کو گمراہ کرنے پر عمران خان ، شبلی فراز اور 150 پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

تھانہ ریس کورس پولیس نے ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد کی مدعیت میں سنگین نوعیت کیں دفعات کے تحت مقدمہ درج  کیا ہے۔ مقدمہ میں سینٹر شبلی فراز ، عمران خان کو نامزد کیا گیا جبکہ 100سے 150نامعلوم افراد  کو شامل کیا گیا ہے۔ 

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد کی جانب سے وارنٹ گرفتار لیکر لاہور عمران خان نیازی کے گھر پہنچا۔ پی ٹی آئی کے رہمناؤں اور کارکنوں کی جانب سے پولیس افسران و اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔ 

سینٹر شبلی فراز نے عمرن خان نیازی کے بارے میں بتایا کہ وہ یہاں موجو دنہیں، ہم کو روکے رکھا اور مشتعل ہجوم کو مسلح ڈنڈے سوٹے اکٹھا کیا ۔ مشتعل ہجوم نے نعرے بازی کی اور ہمیں سنگین نوعیت کی دھمکیاں دیں۔ کار سرکار میں مداخلت کی ۔ 

مصنف کے بارے میں