عمران خان عدلیہ کا لاڈلا ہے؟ صحافی کا سوال ، ملٹری مائنڈ سیٹ کی طرح عدلیہ کو بھی سنبھالیں گے: آصف زرداری 

 عمران خان عدلیہ کا لاڈلا ہے؟ صحافی کا سوال ، ملٹری مائنڈ سیٹ کی طرح عدلیہ کو بھی سنبھالیں گے: آصف زرداری 
سورس: File

وہاڑی : سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ضمنی الیکشن مقبولیت کی وجہ سے نہیں بلکہ مہنگائی کی وجہ سے جیتا ہے۔ ملک دیوالیہ ہونے سے ختم نہیں ہوتے۔ ڈیجیٹل مردم شماری پر سندھ حکومت کے تحفظات ہیں۔ 

وہاڑی میں میڈیا سے گفتگو میں آصف علی زرداری نے کہا کہ پی ڈی ایم کیساتھ مل کر چل رہے ہیں لیکن پی ڈی ایم کا حصہ نہیں  ۔عمران خان غیرسیاسی شخص ہے اس سے بات نہیں کرسکتے ۔ سیاسی جماعتوں اور سیاستدانوں سے بات چیت ہوسکتی ہے  ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اقتدار میں آکر ملک کو بچالیا ہے ۔ عمران خان ملک کے تمام ادارے فروخت کرنا چاہتا تھا۔  ہمیں حالات کا پتا تھا کہ معیشت کیسی ہے لیکن ہم نے ملک کو بچانا تھا ۔ 

سابق صدر سے سوال کیا گیا کہ عدلیہ حکومت کے خلاف فیصلے دے رہی ہے لیکن عمران خان کو کچھ نہیں کہا جا رہا ہے اس پر آصف زرداری کہا کہ جس طرح ملٹری مائنڈ سیٹ کو سنبھالا عدلیہ کو بھی سنبھالیں گے۔ 

مصنف کے بارے میں