تمام شرائط پر پیشگی عملدر آمد کے باوجود پاکستان آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت نہ ہوسکی 

تمام شرائط پر پیشگی عملدر آمد کے باوجود پاکستان آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت نہ ہوسکی 
سورس: File

اسلام آباد: پاکستان کی طرف سے آئی ایم ایف کی تمام شرائط پر عملدر آمد کے باوجود ابھی تک سٹاف لیول معاہدہ طے نہیں پا سکا۔ وزارت خزانہ نے بھی اعتراف کیا ہے کہ ابھی تک مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔ 

نیونیوز کے مطابق آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان آج بھی  ورچوئل مذاکرات ہوئے۔  وزارت خزانہ کی اقتصادی ٹیم مذاکرات میں  شریک ہوئی  ۔آئی ایم ایف مشن کو گیس بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے آگاہ کیا گیا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ منی بجٹ میں 170 روپے کے ٹیکس لگانے  سمیت پیشگی اقدامات بارے بتایا گیا ہے۔  ایف بی آر اور ایس آر اوز سے متعلق بھی ڈیٹا شیئر کر دیا گیا ہے ۔آئی ایم ایف مشن کے ساتھ دستاویزات بھی شیئر کی جا رہی ہیں ۔ پیشگی اقدامات کے بعد باقاعدہ اسٹاف لیول معاہدے پر بات چیت  ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف مشن کو دوست ممالک سے فنڈز ملنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے ۔  میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز پر گفت و شنید  ہوئی۔ اسٹاف لیول معاہدہ دستخط ہونے کے بعد آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کو بھجوایا جائیگا ۔ 

مصنف کے بارے میں