حکومت کی پاک فوج کو ڈان لیکس پر تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

حکومت کی پاک فوج کو ڈان لیکس پر تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی گزشتہ رات ملاقات ہوئی جس میں ڈان لیکس پر پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے ڈان لیکس کے نوٹیفکیشن پر پاک فوج کے تحفظات کے حوالے سے بات کی جس پر وزیر اعظم نے آرمی چیف کو تحفظات دور کرنے اور نیا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا یقین دلایا۔ ملاقات کے بعد وزیر اعظم نے وزیر داخلہ کو بلا کر ڈان لیکس پر نئے نوٹیفکیشن کے حوالے سے ہدایات بھی دیں۔

گزشتہ روز ہی ڈان لیکس کے معاملے پر وزیر اعظم نے وزیر داخلہ کو تفصیلی نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کی تھی۔ اس بات کا فیصلہ وزیراعظم نواز شریف سے چودھری نثار کی ملاقات میں کیا گیا۔ وزیر داخلہ چودھری نے ڈان لیکس پر نوٹیفکیشن کے لئے وزیراعظم کو اعتماد میں لیا۔ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کی ملاقات میں ڈان لیکس سکینڈل میں ملوث تمام شخصیات کے خلاف کارروائی پر اتفاق کیا گیا ہے

یاد رہے 29 اپریل کو پاک فوج نے ڈان لیکس کے معاملے پر حکومت کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کو مسترد کر دیا تھا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹویٹ میں ڈان لیکس کے حکومتی نوٹیفیکشن کو نامکمل قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ جاری کردہ رپورٹ سفارشات کے مطابق نہیں ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں