انڈونیشیا میں 200 قیدی جیل توڑکر فرار،70دوبارہ گرفتار

انڈونیشیا میں 200 قیدی جیل توڑکر فرار،70دوبارہ گرفتار

جکارتہ:انڈونیشیا میں200 قیدی جیل توڑھ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جکارتہ میں اینڈونیشی حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ جزیرہ سماٹرا میں گزشتہ روز رونما ہوا۔بھاگنے والے قیدی جیل کی مسجد میں نماز کے بہانے گئے اور قریبی دروازہ توڑ کر فرار ہوگئے، تاہم جیل حکام کی بروقت کاروائی کے باعث تقریبا 70 فرار قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔


جیل حکام کا کہناتھا کہ کم ازکم200 قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ اس جیل میں700 قیدیوں کی گنجائش تھی، جبکہ وہاں 1800 کو قید میں رکھا گیا تھا۔