دیپیکا صحافی پر برس پڑیں

دیپیکا صحافی پر برس پڑیں

ممبئی:بالی ووڈ ڈمپل گرل نے حال ہی میں میٹ گالا میں شرکت کی جہاں ان کے لباس کو خوب سراہا گیا لیکن ایک صحافی کے سول پر دیپیکا کو غصہ آیا اور انہوں نے کھری کھری سنا دیں ۔صحافی نے دیپیکا کے لباس کو تنقید کا نشانہ بنایا جس پر دیپیکا کا کہنا تھا کہ یہ لباس میں نے آپ کے لیے نہین پہنا بلکہ اپنے لیے پہنا ہے اور جیسے کسی فلم کے پیچھے پوری ٹیم ہوتی ہے بالکل اسی طرح ڈریسز کے کے پیچھے بھی بہت سے لوگ مل کر کام کرتے ہیں اور یہ ان سب کی محنت کا نتیجہ ہوتا ہے  اگر آپ کو یا کسی اور کو یہ پسند نہیں تو اس میں میرا یا میری ٹیم کا کوئی قصور نہیں ۔

دیپیکا کا کہنا تھا کہ  ڈریس پرتنقید یا تعریف سے بڑھ کر زیادہ اہم یہ ہے کہ مجھے اور پریانکا کو میٹ گالا جیسے ایونٹ میں شرکت  کا موقع ملا۔ اداکارہ نے رواں سال ہونے والے کانزفیسٹول میں شرکت کے حوالے سے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں اورایسا لگ رہا ہے جیسے کہ وہ کوئی اتھلیٹ ہوں اوراپنے ملک کی نمائندگی کرنے جارہی ہوں۔ اداکارہ نے کہا کہ فیسٹول میں شرکت کے لیے وہ اداکارہ ایشوریا رائے سے بھی ٹپس لینا چاہیں گی جو اس فیسٹیول میں ہرسال بہترین انداز میں شرکت کرتی ہیں۔