فیس بک پر اب پیج لائک ہونا بند ہو جائیں گے

فیس بک پر اب پیج لائک ہونا بند ہو جائیں گے

لاہور: سوشل میڈیا نے ہر عمر کے لوگوں کو متاثر کیا ہے اور لوگ نہ صرف اسے سماجی رابطوں کے لیے استعمال کرتے ہیں بلکہ اپنی پسند نا پسند کو فالو کرنے کے لیے اور معلومات حاصل کرنے کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں۔لیکن اب فیس بک نے ایک اہم اور بڑا فیصلہ کرلیا ہے ۔فیس بک کے مطابق اب اگر کسی کا کوئی ایک پسندیدہ ٹاپک ہے تو وہ فیس بک پر اس ٹاپک کو فالو کرسکتا ہے اس کے بعد فیس بک پر جتنی معلومات بھی اس سے متعلق آیا کریں گی وہ اس شخص کے نیوز فیڈ مین آجایا کریں گی اس کے لیے صارفین کو نئے نئے پیجز لائک کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔مثال کے طور اگر آپ کو فیشن پسند ہے تو آپ کو بس فیشن کا تاپک فالو کرنے کی ضرورت پڑے گی اس کے بعد آپکو آپ کے نیوز فیڈ میں اس سے متعلقہ تمام پوسٹس مل جایا کریں گی۔

کسی ٹاپک کو فالو کرنے کے پیجز کے مقابلے میں کئی فوائد ہیں، جیسے کسی ایک ٹاپک کو فالو کرنا زیادہ آسان ہے بہ نسبت 27 مختلف پیجز کے اور دوسرا یہ کہ صارفین کو اس سے بڑے پیمانے پر معلومات کے حصول میں بھی مدد ملے گی۔

فیس بک نے تصدیق کی ہے کہ وہ اس فیچر کی آزمائش کررہی ہے اور اس کے بقول اس طرح صارفین کو اپنی پسند کے موضوعات کی زیادہ اسٹوریز کو دیکھنے کا موقع ملے گا۔اگر یہ فیچر فائدہ مند ثابت ہوا تو اسے تمام صارفین کے لیے متعارف کرا دیا جائے گا تاہم یہ واضح ہے کہ فیس بک اب کسی متنازع موضوع کو اس فیچر کا حصہ نہیں بنائے گی۔