لاہور:پاکستانی ماڈل و اداکار   فواد خان کے چرچے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت مین بھی ہیں اور پوری دنیا میں ان کو دیکھا اور پسند کیا جاتا ہے ۔حال ہی میں وائرل ہوئے ایک فوٹو شوٹ جس میں فواد کی بیوی صدف ان کے ساتھ ہیں کے بعد فواد کا ایک انٹرویو ہوا جس میں ان سے اس بارے میں مختلف باتیں پوچھی گئیں ۔فواد نہ صرف اچھے اداکار ہیں بلکہ فیشن کی سمجھ بوجھ بھی رکھتے ہیں اور ان کا اور صدف کا برانڈ ’سلک‘بھی کافی مشہور ہے ۔جب فواد خان سے سوال کیا گیا کہ کیا اس برانڈ کے لیے ان کے اور اہلیہ کے درمیان تخلیقی اختلافات ہوتے ہیں؟ تو فواد نے جواب دیا، ’ہاں، لیکن اس کی وجہ یہ ہے کہ صدف اس بارے میں مجھ سے زیادہ جانتی ہیں، وہ سوشل میڈیا پر کافی اِن ہیں، اس لیے انہیں زیادہ بہتر اندازہ ہے کہ کیا صحیح ہے اور کیا نہیں، اس لیے میں اپنا منہ بند رکھتا ہوں اور صدف کو فالو کرتا ہوں‘۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میں صرف اس سلسلے میں صدف کا ساتھ دیتا ہوں، وہ میرے ساتھ کے بغیر بھی کافی اچھا کام کررہی ہیں، بس ساری توجہ مجھے مل جاتی ہے‘۔