بھارتی فورسز نے غلطی سے سرحد پار کرنیوالے پاکستانی لڑکے کو گرفتار کرلیا

بھارتی فورسز نے غلطی سے سرحد پار کرنیوالے پاکستانی لڑکے کو گرفتار کرلیا

اسلام آباد: بھارتی فورسز نے غلطی سے سرحد پار کرنے والے 12 سالہ پاکستانی لڑکے کو گرفتار کر لیا، بھارتی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ اشفاق نامی لڑکے کو پاکستانی فوج نے جاسوسی کیلیے بھیجا ہے۔ غلطی سے سرحد پار کرنے والے 12 سالہ پاکستانی بچے اشفاق علی چوہان کو جاسوس قرار دے کر گرفتار کر لیا۔

بھارتی وزارت دفاع کے مطابق پاکستانی لڑکے کو راجوڑی ضلع کے "نوشیرواں"سیکٹر سے حراست میں لیا گیا، بھارتی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ لڑکے کو پاکستانی فوج نے جاسوسی کے لیے بھیجا ہے۔