قندیل بلوچ پر فلم بنانے کا فیصلہ ،صبا قمر مرکزی کردار

قندیل بلوچ پر فلم بنانے کا فیصلہ ،صبا قمر مرکزی کردار

لاہور:پاکستان کی مشہور ماڈل قندیل بلوچ نے جتنی جلدی شہرت پائی اتنی ہی جلدی ان کی موت واقع ہوئی اور یہ گتھی اب تک سلجھ نہیں پائی ۔قندیل بلوچ کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا اور اب قندیل اور  اس جیسی کئی لڑکیوں کی کہانی پر فلم بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کئی ہفتوں سے یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ صبا قمر، قندیل بلوچ کا کردار ادا کریں گی اور ان کے انسٹاگرام پر موجود تصاویر بھی کچھ اسی جانب اشارہ کررہی تھیں اور اب آخرکار اداکارہ نے خود ہی اس خبر کی تصدیق کردی۔یہ فلم پیراگان پروڈکشن کے بینر تلے بنائی جائے گی ۔فلم کا نام ’باغی‘ ہوگا۔