'نقل کیلئے بنائے گئے واٹس ایپ گروپ بھارت سے آپریٹ ہو رہے ہیں'

'نقل کیلئے بنائے گئے واٹس ایپ گروپ بھارت سے آپریٹ ہو رہے ہیں'

کراچی: بھارت کا سرحدی دہشتگردی کے بعدپاکستان کے تعلیمی نظام پروار کرنا شروع کرد یا۔ سندھ میں نقل مافیا کے تانے بانے بھارت سے جا ملے۔ وزیر تعلیم سندھ جام مہتاب انوکھی منطق پیش کرتے ہوئے واضح کر دیا کہ نقل کے لیے بنائے گئے واٹس ایپ گروپ بھارت سے آپریٹ ہو رہے ہیں۔ وزیر اعلی سندھ نے بھی وزیر تعلیم کے انکشافات کی تصدیق کر دی۔ مراد علی شاہ کہتے ہیں تعلیمی ماحول خراب کرنے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے امتحان میں نقل مافیا کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کر دیے۔ واضح رہے ہر سال اندرون سندھ میں بورڈ کے امتحانات میں پرچے وقت سے پہلے آؤٹ ہو جاتے ہیں۔

گزشتہ مہینے گھوٹکی میں نویں جماعت کا کمیسٹری کا پرچہ وقت سے پہلے آوٴٹ ہو کر وڈیروں کے ڈیروں پر پہنچ گیا تھا۔ سہولت کار ڈیروں پر بیٹھ کر سوالنامے کی جوابی کاپیاں تیار کرنے میں مصروف نظر آئے۔ پرچہ فوٹو اسٹیٹ کی دکانوں پر باآسانی دستیاب رہا اور جبکہ حل شدہ پرچہ بھی 200 روپے میں فروخت ہوا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں