نجم سیٹھی جیسے لوگوں کی موجودگی تک ملک ترقی نہیں کرسکتا،عمران خان

 نجم سیٹھی جیسے لوگوں کی موجودگی تک ملک ترقی نہیں کرسکتا،عمران خان

پشاور: پاکستان کے ہر ادارے میں ایک نجم سیٹھی بیٹھا ہے، ملک ترقی کیسے کرے ۔گونوازگو قومی نعرہ بنتا جا رہا ہے۔شریف برادران نے رقم ہڑپ کرنے کیلئے ییلوکیب نکالیں۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پشاور میں تقریب سے خطاب  کرتے پوئے کیا۔

عمران خان کے حکمران لیگ پر تابڑ توڑ حملے  کرتے ہوئے مزید کہا کہ اداروں میں نجم سیٹھی جیسے لوگوں کی موجودگی تک ملک ترقی نہیں کرسکتا، ملک میں اسٹیل مل اورپی آئی اے جیسے ادارے تباہ ہورہے ہیں لیکن حکومت ترقی کے راگ الاپ رہی ہے۔پاکستان اسٹیل پہلے 8 ارب روپےمنافع میں تھی لیکن اب پاکستان اسٹیل کو 3 ارب روپے خسارے کا سامنا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف نےمزید کہا ایک وقت ایسا تھا جب پی آئی اے دنیا کی 5 بہترین ہوائی کمپنیوں میں سے ایک تھی لیکن لگتا ہے وہاں بھی کوئی نجم سیٹھی جیسا شخص بیٹھا ہے، جب نجم سیٹھی جیسے لوگ اوپر بیٹھے ہوں تو ملک کیسے ترقی کرے گا۔

مصنف کے بارے میں