سام سنگ کا ڈوئل کیمرہ فون جلد سامنے آنے کا امکان

نیویارک: سام سنگ کی جانب سے پہلے ڈوئل کیمرہ سمارٹ فون متعارف کرائے جانے کا انکشاف سامنے آگیا۔ معروف امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق پہلے ایسی لیکس سامنے آئی تھیں کہ گلیکسی نوٹ ایٹ ڈوئل رئیر کیمرے کے ساتھ ہوگا مگر اب عندیہ ملا ہے کہ صارفین کو سام سنگ کے پہلے ایسے فون کے لیے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔

سام سنگ کا ڈوئل کیمرہ فون جلد سامنے آنے کا امکان

سیئول : معروف کورین کمپنی سام سنگ کی جانب سے پہلے ڈوئل کیمرہ سمارٹ فون متعارف کرائے جانے کا انکشاف سامنے آگیا۔ معروف امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق پہلے ایسی لیکس سامنے آئی تھیں کہ گلیکسی نوٹ ایٹ ڈوئل رئیر کیمرے کے ساتھ ہوگا مگر اب عندیہ ملا ہے کہ صارفین کو سام سنگ کے پہلے ایسے فون کے لیے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔
رپورٹ کے مطابق سام سنگ گلیکسی ڈوئل کیمرے سیٹ اپ کو نوٹ ایٹ سے پہلے ایک درمیانے درجے کے اسمارٹ فون میں آزمانا چاہتی ہے۔سام سنگ گلیکسی سی کی جو تفصیلات اب تک سامنے آئی ہیں ان کے مطابق اس میں کوالکوم اسنیپ ڈراگون 660 پراسیسر، فور جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج جیسے فیچرز ہوں گے۔گلیکسی سی کی قیمت اور متعارف کرائے جانے کی تاریخ ابھی سامنے نہیں آسکی اور سام سنگ نے بھی اس رپورٹ پر کوئی بات کرنے سے انکار کیا ہے۔
واضح رہے کہ گلیکسی نوٹ ایٹ کو اگست یا ستمبر میں متعارف کرایا جائے گا جبکہ گلیکسی نوٹ اس سے پہلے سامنے آجائے گا۔گلیکسی نوٹ ایٹ میں او ایل ای ڈی ایج اسکرین ڈسپلے دیا جائے گا جو کہ ابھی گلیکسی ایس ایٹ میں بھی دیا گیا ہے جبکہ گلیکسی سی میں بھی ایسے ڈسپلے دیئے جانے کا امکان ہے۔